ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راج ناتھ آج دیں گے اپنے تین سال کے کام کاج کا رپورٹ کارڈ

راج ناتھ آج دیں گے اپنے تین سال کے کام کاج کا رپورٹ کارڈ

Sat, 03 Jun 2017 12:10:45    S.O. News Service

نئی دہلی،2؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کل اپنی وزارت کے گزشتہ تین سال کے کام کاج کی تفصیلات دیں گے۔وزارت کی جانب سے آج جاری سرکاری بیان میں یہ معلومات دی گئی ہے۔مودی حکومت کے تین سال پورے ہونے پر تمام وزراء اپنی وزارت کا رپورٹ کارڈ پیش کرکے ملک کی عوام کو اپنی کامیابیوں اور اہم کاموں سے آگاہ کر رہے ہیں۔وزارت داخلہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق سنگھ تین سال میں کئے اہم فیصلوں، شروع کئے گئے کاموں اور کامیابیوں کی تفصیلی معلومات دیں گے۔سمجھا جارہا ہے کہ وزارت داخلہ کے رپورٹ کارڈ میں ملک بھر میں امن و امان قائم کرنے اور جرائم کا گراف نیچے لانے کے لئے تمام ریاستوں کے پولیس نظام کو مربوط کمان سے جوڑنے کے پروجیکٹ اور پولیس اصلاحات کے پروگرام کو تیز کرنے کو نمایاں طورپر شامل کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ نکسل اور انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں نیم فوجی دستوں کو جدید حفاظت اور سیکورٹی کے نظام مہیا کرانے، سیل کے مسائل کے فوری حل اور انتظامی بہتری کی منصوبہ بندی کو کامیابی کے طور پر وزارت کی طرف سے اپنے رپورٹ کارڈ میں شامل کرنے کی امید ہے۔


Share: